اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک سعودی عالم نے ایک ویڈیو میں سورج کی دنیا کے گرد گردش سے متعلق تھیوری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج دنیا کے گرد گھومتا ہے۔
بعد میں دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر اس بیان پر نہ صرف تنقید کی گئی بلکہ اس کا مذاق بھی اڑایا گیا۔
العربیہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک طالب علم کے سوال پر شیخ بندر الخبری نے جواب دیا کہ دنیا 'اپنے جگہ ساکن ہے اور گھوم نہیں رہی۔'
اپنی اس 'تھوری' کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے ایک کپ جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں اگر چین جانا ہے تو ہم یہاں سے ایئرپورٹ جاتے ہیں، اگر دنیا ساکن ہوتی تو جہاز ہوا میں اپنی جگہ سے آگے نہ بڑھ پاتا اور چین خود جہاز تک آتا کیوں کہ دنیا گھوم رہی ہے۔
بعدازاں ٹوئٹر پر متعدد افراد نے اس بیان کا مذاق اڑایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲